
کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ڑوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے شکر رب تعالیٰ کہ امیر جماعت اسلامی و دیگر رہنما دھماکے میں محفوظ رہے ترجمان حکومت بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن عناصر صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔