
سبی:نوابزادہ میر جمال خان ریئسانی کی ہدایت پر لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان تنازعے کے سلسلے میں بلوچی قبائلی میڑھ سید آغا شبیر شاہ دو پاسی کی قیادت میں سردار لہڑی ہاوس کوئٹہ اور ابڑو قبائل کے پاس پہنچ گئے،دونوں قبائلی کو مذید تین ماہ کی جنگ بندی کے لئے آمدہ کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان ضلع کچھی میں اراضیات کے تنازعے کے سلسلے میں نوابزادہ میر جمال خان ریئسانی اور میر عاصم کرد گیلو کی خصوصی ہدایت پر ایک قبائلی میڑھ سید آغاز شبیر شاہ دوپاسی کی قیادت میں سردار جاوید عزیز لہڑی کی رہائش گاہ کوئٹہ پر پہنچ گئی قبائلی میڑھ میں سید سلطان شاہ،ممتاز قبائلی رہنماء میر فرید رئیسانی،میر تاج محمد رئیسانی،سردار عداالوحید خلجی،میر عاصم کرد گیلو کے بھائی میر عبدالمالک کرد،وڈیرہ ناصر کرد،ملک ساجد بنگلزئی،حاجی سلیم اللہ راہیجہ،میر لیاقت کرد،ٹھیکڈار محمد انور آرائیں،ٹھیکڈار عبدالرزاق رئیسانی،ٹکری محبوب کرد،اور دیگر قبائلی معتبرین پر مشتمل تھے قبائلی میڑھ نے چیف آف لہڑی سردار جاوید عزیر لہڑی اور دیگر لہڑی قبائل کے سامنے لہڑی اور ابڑو قبائل کے تنازعے کو حل کرنے کے لئے مزید تین ماہ کی جنگ بندی کی استدعاء کی گئی جس پر لہڑی قبائل کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی نے قبائلی میڑھ کو عزت کا شرف بخشتے ہوئے تین ماہ کی جنگ بندی کے لئے آمد ہو گئے اور پھر بلوچی میڑھ ابڑو قبائل کے پاس میر مصطفیٰ ابڑو،حاجی محمد ایوب ابڑو اور دیگر ابڑو معتبرین کے پاس گئے اور دونوں قبائل میں تین ماہ کے لئے جنگ بندی طے ہو گئی ہے
بعد ازیں سبی آراہیں ہاوس میں سید آغاز شبیر شاہ دوپاسی نے میر فرید ریئسانی،میر تاج رئیسانی،سردار عداالوحید خلجی،میر عاصم کرد گیلو کے بھائی میر عبدالمالک کرد،وڈیرہ ناصر کرد،ملک ساجد بنگلزئی میر محمد ابڑو،میر شفیع ابڑو،میر جواد ابڑو کے پاس گئے جہاں پر ابڑو قبائل کے دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے دونوں قبائل نے ہمیں عزت بخشی اور دونوں قبائل تین ماہ کی جنگ بندی پرآمدہ اور اس تین ماہ کے دوران دونوں قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لئے دونوں جانب سے ثالث دیئے جائیں گے اور جہاں خواہش کریں گے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمار۱ خواہش ہے کہ لہڑی اور ابڑو قبائلی کے درمیان جاری خونریزی جنگ کا حل قبائلی رسم و رواج کے مطابق ہو اور دونوں قبائل آپس میں شیر و شکر ہوکر بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مذید قیمتی جانیں ضاع نہ ہو سکیں۔