انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کراچی، ملتان، پنڈی میں کرانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچز ملتان پنڈی اور کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے . دسمبر میں سخت سردی کی وجہ سے لاہور میں ٹیسٹ میچ نہیں ہوگا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں بارہ دن میں سات میچ کھیلے گی . اس لئے ٹی ٹونٹی سیریز کو دو شہروں تک محدود رکھا گیا ہے تاکہ مہمان ٹیم کو زیادہ سفر نہ کرنا پڑے .
ٹیسٹ سیریز پنڈی سے شروع ہوگی . ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کراچی میں سیریز ختم ہوگی . واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی .
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جائیں گے، جو 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے .

Leave a Reply

Your email address will not be published.