وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو دو روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف 12سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہو گا،وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے، اپنے دورے کے دوران شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گ

ے جس میں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، وزیر اعظم اپنے یو اے ای کے ہم منصب، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *