پنجاب میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی

لاہور:پنجاب میں گندم کے سرکاری کوٹے میں اضافہ ہوتے ہی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔ پیر کے روز تک 5400 روپے میں دستیاب گندم اب کھلی منڈی میں 4200 روپے فی من پر آگئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد صوبے بھر میں آٹے کی قیمت میں واضح کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔دوسری طرف سیکریٹری خوراک نے پنجاب میں ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔ادھر کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی سامنے آئی ہے۔محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن کر دیا ہے۔بلوچستان میں بھی پاسکو سے گندم کی سپلائی شروع ہونے کے بعد سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *