ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنےکا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی وعدے پورے نہ ہونے پر وفاق و سندھ حکومت سے ناراضگی برقرار ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے ناراضگی کے باوجود الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان رہنما امین الحق، فیصل سبزواری، معاون خصوصی صادق افتخار کو کام سے روک دیا گیا ہے، پارٹی ہدایت تک وزرا اور معاون خصوصی کام نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرے گی اور تمام صورتحال پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *