حیدرآباد،کراچی کا میئر ہمارا ہوگا،بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد کا میئر پی پی کا ہو گا، خواہش ہے کہ کراچی کا میئر بھی ہمارا ہو۔

پیپلز پارٹی بہت دیر سے ان بلدیاتی انتخابات کی منتظر تھی ہم چاہتے تھے کہ الیکشن ہوں لیکن سیلاب اور کورونا کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار رہے۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے ہر یونین کونسل سے جیالا امیدوار کھڑا کیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، 15 جنوری الیکشن کا دن ہے، سب اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *