ایم کیو ایم حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے، شہباز شریف کو اعتما د کا ووٹ لینا ہوگا‘ شیخ رشید

لاہور:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے،ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے، شہباز شریف کو بھی اعتما د کا ووٹ لینا ہوگا، نواز شریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے،15اپریل تک عام انتخابات کے شیڈول بھی آ جائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری (ن) لیگ والوں سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائے ونڈ چھوڑ کر آئے گا۔ پ

ی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد لوگوں نے فارن کمرشل اکاؤنٹس خالی کرنا شروع کر دئیے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہو گی تو دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *