مستقبل میں صوبہ خیبرپختونخواجے یو آئی حکومت کی منتظر ،مولانا فضل الرحمان

مستقبل میں صوبہ کے پی جے یو آئی کی حکومت کی منتظر ہے۔کے پی اس وقت جے یو آئی کی طرف متوجہ ہے۔پندرہ سال سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں روح،سوچ اور اخلاق سے مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناصر خان موسی زئی اور ان کے خاندان کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوںیہ ایک فرد اور خاندان کا فیصلہ نہیں بلکہ پورے صوبے کے تیور بتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی اس وقت جے یو آئی کی طرف متوجہ ہے اور مستقبل میں صوبہ کے پی جے یو آئی کی حکومت کی منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں روح،سوچ اور اخلاق سے مغربی تہذیب کے نمائندے ہیںہم نے قادیانیت کا مقابلہ کیا ہے ہم نے امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی تاریخ اور اقدار اس کی حق دار نہیں کہ وہ ایسی پارٹی کے پیچھے جائے انہوں نے کہا کہ میں پشتونوں کے عقیدے بچانے کی باتیں کرتا ہوںاگر تم دیانتدار ہو اور باقی سب چور ہیں تو بتا¶ کہ پاکستان کے دوستوں نے آپ پر اعتماد کیوں نہیں کیاتمہارے ذریعے سے پاکستان کو معاشی دیوالیہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی دوستوں نے کہا کہ اگر یہ آدمی دوبارہ آتا ہے تو ہم سرمایہ کرکے اپنا پیسہ ضائع کرنے کو تیار نہیںفیک آئی ڈیز کے ذریعے جھوٹ پھیلاتے ہواگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہ کمبخت ہے تو پھر یہ ملک نہ اسلامی ہوگا نہ معاشی رہے گا نہ اخلاقی رہے گا یہ ملک پھر ہمارا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ ان جیسے لوگ جو اپنے اعمال کے لحاظ سے بد بودار ہیں ان کو یہ اسلام کے نمائندے نظرآتے ہیں اور جب علماءکی حکومت آتی ہے تو ان کو قتل کیا جاتا ہے اور ان سے بھتے لے کر ان کو اسلام کا نمائندہ کہا جاتاہے اس موقع پر عباس خان موسی زئی چیرمین وی سی موسی زئی سابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ضلع پشاور اور تیمور خان حمزہ خان اور 30 وی سی چئیرمن 100 سے زائد کونسلر نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر جمعیت علماءاسلام میں شمولیت کا اعلان کیاشمولیتی جلسہ عام سے مولانا فضل الرحمن محمد اکرم خان درانی سینٹر مولانا عطاءالرحمن مولانا عطاءالحق درویش ناصر خان موسی زئی عبدالجلیل جان آصف اقبال دا¶د زئی مولانا مسکین شاہ خالد وقار چمکنی مولانا اشرف علی مروت نے خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *