ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ، آئل کمپنیز نے حکومت کو خط لکھ دیا، اوگرا کی تردید

ملک میں ایک بار پھر پيٹرول بحران کا خدشہ - Archives - SAMAA

اسلام آباد:ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے، بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کیلئے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔خط میں کہا گیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہوچکے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں تعطل پیدا ہورہا ہے جسے فوری طور پر ختم کرنا ناگزیر ہے،کہا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس کروڑ ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جاتا ہے

ملک میں ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا جاتا ہے، ایک مرتبہ سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے، مزید 80 ہزار ایم ٹی پیٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل لے جانے والے جہاز بلنگر خانے پر ہیں۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ مقامی ریفائنریز بھی کام کر رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *