نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک

کھٹمنڈو(رپورٹر اہم خبر ) نیپال میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 68 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان اور 68 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔مسافروں میں سے 53 نیپالی، 5 بھارتی، 4 روسی، 2 کورین جب کی ارجنٹائن، ا?سٹریلیا، فرانس اور ا?ئرلینڈ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔ریسکیو ا?پریشن کے دوران طیارے کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کچھ لاشیں طیارے سے دور بھی پائی گئیں۔ طیارے کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں ا?گ بھڑک ا±ٹھی تھی۔تاحال طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایوی ایشن کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھارا شہر کے لیے ا±ڑان بھری تھی۔دریں اثناءکٹھمنڈو میں نیپالی حکام نے بتایا کہ جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روکی گئیں۔ نیپالی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 4 مسافروں کی تلاش آج صبح شروع کی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کٹھمنڈو سے شہر پوکھارا جانے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ نیپالی طیارے میں روسی، فرانسیسی اور کوریائی باشندوں سمیت 15 غیرملکی موجود تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیپال طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *