امن و امان کی بحالی، قدرتی آفات اور دیگر اہم مواقع پر بلوچستان لیویز فورس کی کارکردگی باعث ستائیش ہے،وزیر ٓاعلیٰ بلوچستان کی ٹویٹ

Balochistan Assembly meets today to elect new leader of house

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لیویز فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر ٹؤیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی، قدرتی آفات اور دیگر اہم مواقع پر بلوچستان لیویز فورس کی کارکردگی باعث ستائیش ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کی حامل لیویز فورس کو اسلحے سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے

اور یہ امر باعث فخر ہے کہ فورس کے جوانوں کو انسدادِ دہشت گردی،کوئک رسپانس،سی پیک ونگ اور آئی ٹی ونگ سمیت اخلاقی اقدار کے بارے میں بھی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تربیتی معیار فورس کو مزید مضبوط، مستحکم اور موثر بنائے گا وہ اس اہم موقع پر لیویز کے شہداء کو خراج عقیدت اور نئے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف اپنی فورس بلکہ صوبے اور ملک کا نام بھی روشن کریں گے و زیراعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *