روس یوکرین جنگ میں اب تک سات ہزار شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک: روس یوکرین جنگ میں اب تک سات ہزار شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک سات ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں،روس یوکرین جنگ کو 328روز گزر چکے ہیں، روس کی Zaporizhzhiaشہر پر بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

روس یوکرین پر مسلسل بمباری کررہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،دنیپروکی رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملوں میں اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملبے سے اب بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے،روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے باعث کیف سمیت دیگر شہروں میں روس کے فضائی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *