زیر اعلیٰ بلوچستان قیادت میں بلوچستان ترقی کے اہداف حاصل کر رہا ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس قیادت میں بلوچستان ترقی کے اہداف حاصل کر رہا ہے جس کی مثال وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کرکٹ اکیڈمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد اور ریکوڈک منصوبہ پر عملدرآمد بھی اسی حکومت کے اقدامات ہے ریکوڈک منصوبہ اس وقت نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی ضرورت ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کے مسائل حل کئے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں ہماری بہترین سوچ اور اچھی کارکردگی پر اعتماد ہی ہماری مقبولیت کا ثبوت ہے

انہوں نے کہا عوامی اعتماد ہماری بہترین کارکردگی کا مظہر ہے، ہم نے روز اول سے عوامی خواہشات کے عین مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کرکے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *