صوبہ بلوچستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان: شمالی علاقوں میں پیر سے بارش و پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18جنوری کو داخل ہو رہی ہیں، 19جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین

ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، نیا سلسلہ 21جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا خدشہ ہے

بارش فصلوں اور باغات کے لئے فائدہ مند رہے گی، بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے،دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں 21اور 22جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی، نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے

جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19اور 20جنوری کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ بدھ سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *