چیف جسٹس پاکستان وجاہت،حسین الٰہی کی آڈیو لیک کا نوٹس لیں‘ رانا ثنا اللہ خان

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا،ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغوا ء کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن)اور اس کی اتحادی (ق)لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟

،سپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، اغوا کار کون ہے؟،ڈسکہ میں الیکشن عملے اور ووٹوں کے تھیلے ”اغوا“کرنے والے اب ارکان قومی اسمبلی کے اغوا ء کے منصوبے بناتے پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش بناتے ہیں تو کبھی سائیفر پر جعلسازی کرتے پکڑے جاتے ہیں،طیبہ گل کے اغوا ء کار چیئرمین نیب کے بلیک میلر اور بشیرمیمن کو دھمکیاں دینے والے مجرم نئی واردات کی تیاری کرتے پکڑے گئے ہیں،ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا ء کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *