بلدیاتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، بلدیاتی انتخاب میں خاص طور پر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، علی زیدی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، بلدیاتی حکومت میں آگے کیا کرنا ہے بعد میں بتائیں گے، بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں دنیا نے تماشہ دیکھا،

بہت سی یو سیز میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، بلدیاتی انتخاب میں خاص طور پر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا،علی زیدی نے کہا کہ پولیس پیپلز پارٹی کے گھر کی لونڈی بنی ہوئی ہے، پولیس کو ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جیتنے نا دیں، حیدرآباد میں ہم 2ٹاؤن بڑے مارجن سے جیتے، میہڑ میں 14میں سے 9یو سیز پی ٹی آئی جیتی، میہڑ میں پوزیشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہاں بھی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی، دادو میں ہزاروں لوگ سڑک بلاک کرکے نتائج مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری سمجھتے ہیں کہ کوئی انہیں پوچھے گا نہیں، کراچی کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے تباہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *