سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے،حماد اظہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے چیف الیکشن کمشنر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ قانون اورآئین کے مطابق استعفے سب کے منظور ہوتے ہیں یاکسی کے بھی نہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکندرسلطان راجا نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *