محسن نقوی سے برسوں کی دوستی اور تعلق، ان پر تنقید مشکل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سید محسن رضا نقوی سے برسوں کی دوستی اور تعلق ہے میرے لئے ان پر تنقید مشکل ہے لیکن ان کے سیاسی تعلقات کسی صورت نگران وزیراعلی کیلئے مناسب نہیں ہیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے رو ز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ،وہ خود اس عہدے کیلئے امیدوار نہ بنیں،وہ عقلمند آدمی ہیں امید ہے مشورے پر غور کریں گے، جو بھی موجودہ نظام کے ساتھ کھڑا ہو گا وہ عوام کا ولن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *