ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے،ہم نوجوانوں کے ذریعے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔

بدھ کو تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر 2016 میں بنا تھا،ہم اس سینٹر سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے لے کر چلے،2017 میں چار نیشنل انکیوبیشن سینٹرز قائم کئے گئے، یونیورسٹیز کی لیب کو ان سینیٹر سے منسلک کیا گیا،یہ سینٹرز پاکستان کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔انہوں کہاکہ ملک میں تھری جی، فور جی، پالیسیاں دے کر گئے ہیں

نوجوان ان سینٹرز سے اپنے لیے روزگار کے مواقع بھی نکال رہے ہیں،یہ وہ ایجاد ہے جس نے ہر نوجوان کو پوری دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ سے منسلک کر دیا ہے،ہمارے پاس ایک نوجوان نسل ہے جو ملک کو کامیاب کر سکتی ہے،ملک کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے،ہم دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم لا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کے ذریعے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں،ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،اس کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ہے،بھارت میں کسی جماعت نے 10 سال سے کم حکومت نہیں کی،ملائشیاء،سنگاپور،بھارت بنگلادیش میں بھی پالیسیوں کا تسلسل ہے،پچھلے 25 سالوں میں پاکستان نے سیاسی عدم استحکام دیکھا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل میں ہر کوالٹی موجود ہے، ہزار وں نوجوانوں کو شعور دیں گے کہ اگلے 10 سالوں میں دنیا بھر سے پاکستان میں ٹیک جوائنٹ آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *