ایران میں 5.8شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی، سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا

ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی، سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا

تہران: ایران میں 5.8شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی، سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، ایران میں 5.8شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 70افراد زخمی اور 300گھروں کو نقصان پہنچا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع ایرانی علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کا مزکز آذربائیجان کے مغربی صوبے میں واقع شہر کھوئے تھا جس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی،جبکہ تہران کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12کلو میٹر تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفت میں اب تک 70افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ 15دیہاتوں میں 300گھروں کو نقصان پہنچا ہے،ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *