عمران خان کے صحت یاب ہوتے ہی سڑکوں پر نکلیں گے، مسرت چیمہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے کے باوجود امپورٹڈ ٹولے میں شرمندگی کے کوئی آثار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہماری برآمدات 22 فیصد اور ترسیلات زر 20 فیصد کم ہو چکی ہیں، ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *