عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے عمران نیازی کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے ہم نے اداروں کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جس طرح عمران خان کرتا رہا ہے، عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں،

جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پراس کی گرفتاری ہونی چاہیے، جمعیت علماء اسلام ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گیپاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا ک ملک آئین کے تحت چلتا ہے

خواہش پر نہیں، الیکشن ہوں گے تو مدت 5 سال ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اور ماضی میں بھی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب عوام پر ذمہ داری بنتی ہے کہ مردم شماری میں حصہ لے کیونکہ مردم شماری پر روزگار اور معیشت کا انحصار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خراب معیشت کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہے جنہوں نے ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے توشہ خانے سے گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کرکے کسی اور جگہ فروخت کردیاہے اپنی ناکام سیاست کو دوبارہ عوام پر توپنے کے لئے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اب ان کا راستہ روکیں گے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *