حکومت معیشت کو درست سمت پر گامزن اور معاشی استحکام و ترقی کیلئے اصلاحات متعارف کرانے میں پرعزم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو درست سمت پر گامزن اور معاشی استحکام و ترقی کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن (RRMC) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ ایس اے پی ایم ریونیو، طارق محمود پاشا ،چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق یوسف تولہ،، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد ، ڈاکٹر محمد اقبال،عبدالحمید میمن، ڈاکٹر وقار احمد، غضنفر بلور، اردشیر سلیم، طارق اور توقیر احمد نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن رانا منیر حسین

صدر FPCCI عرفان اقبال شیخ، جن آصف ہارون، حیدر علی پٹیل، عبدالقادر میمن اور زیاد بشیر نے زوم کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمیشن کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور ملک کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے ٹیکس نظام سے باہر نکلنے میں مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے وسائل کو متحرک

کاروبار میں آسانی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے لیے موجودہ ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات کی تجویز دی۔وزیر خزانہ نے کمیشن کے لیے نیک تمناؤں اور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے اراکین پر زور دیا کہ وہ مالیاتی اور معاشی استحکام اور محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کمیشن کی تیز رفتار سرگرمیوں کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ چیئرمین آر آر ایم سی نے اشفاق یوسف ٹولہ تمام سطح کے اسٹیک ہولڈرز سمیت کمیشن کو آگاہ کرنے میں گہری دلچسپی لینے اور جامع اصلاحات کے لیے تفصیلی ٹی او آرز کے لیے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *