حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا،جلد الیکشن ہی استحقام لا سکتے‘شیخ رشید

لاہور:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے،جلد الیکشن ہی ملک میں استحقام لا سکتے ہیں۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے

آئی ایم ایف سے نہ قسط مل رہی نہ باہر سے امداد، صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوتے کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے،حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملے گا،ایل سی کھل نہیں رہی اور مہنگائی عروج پرہے، عنقریب اس حکومت کیخلاف ایسا زناٹیداراحتجاج ہوگا کہ سناٹاپڑجائیگا۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ لندن میں نوازشریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگراس کوشرم نہیں آرہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *