کوئٹہ:گزشتہ بدھ کو پھٹنے والی 12 انچ قطر کوئٹہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سوئی سدرن کی ٹیم نے مکمل کر لیا

پشاور؛ گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کا واقعہ

کوئٹہ:بلوچستان کے بولان کے علاقے سراج آباد میں گزشتہ بدھ کو پھٹنے والی 12 انچ قطر کوئٹہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سوئی سدرن کی ٹیم نے مکمل کر لیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پہلے مرمت کے کام میں تاخیر ہوئی لیکن موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ادارے کی ٹیکنیکل سروسز ڈویژن کی ٹیم نے جمعہ کے روز مرمت کا کام مکمل کیا

جس کے بعد ھفتے کے روز 60 mmcfd گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی۔پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات، زیارت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اِس لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *