محسن نقوی کے نگران وزیر اعلی بننے پر چندہ کھانیوالے کو تکلیف ہوئی‘مریم اورنگزیب

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلی بننے پر فارن ایجنٹ اور چندہ کھانے والے کو تکلیف ہوئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کواصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں ہوئی، تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *