عوام کو حقائق بتائے جائیں،عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے،نواز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو آئیدہ انتخابات کیلئے پنجاب میں پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا۔نوازشریف سے بلوچستان کے سیاسی رہنماء جعفر مندوخیل کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ،ڈاکٹر افنان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف نے جعفر مندوخیل سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں میں بلوچستان کے سیاسی حالات اور عوامی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف نے جعفر مندوخیل کو صوبے میں ن لیگ کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو میاں نواز شریف نے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دئیے۔

نوازشریف نے آئیدہ انتخابات کیلئے پنجاب میں پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں پنجاب میں دیگر اضلاح کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے،(ن)لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی مشاورت کی۔نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *